ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلوروکے قریب بجپے میں عجیب و غریب حادثہ؛ تیز رفتار بائک راہگیر سے ٹکراگئی؛ راہ گیر بچ گیا مگر بائک سوار ہلاک

منگلوروکے قریب بجپے میں عجیب و غریب حادثہ؛ تیز رفتار بائک راہگیر سے ٹکراگئی؛ راہ گیر بچ گیا مگر بائک سوار ہلاک

Tue, 07 Nov 2017 18:33:00    S.O. News Service

منگلورو 6؍نومبر (ایس او نیوز) بجپے کے امبیکا نگر علاقے میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک راہگیر سے بائک ٹکرا نے کے بعدغیر متوقع طور پر راہ گیرحادثے میں بچ نکلا، مگر بائک سوار کی ہی موت واقع ہوگئی۔

بتایا گیاہے کہ کولامبے کے رہنے والے ششی دھر (19) نے جیسے ہی ایک راہ گیر رابرٹ پروین (45) کو ٹکر دی، بائک بے قابو ہوکر سڑک پر ہی پھسل گئی اور بائک سوار ششی دھر اُچھل کر دور جاگرا، اسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، مگر  اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

حادثے میں  راہ گیر  رابرٹ پروین کی بھی ہڈی ٹوٹ گئی ہے  اور اُسے قریبی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

بجپے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

 


Share: